تازہ ترین

پولیس نے عظمی خان کیس میں ملک ریاض کے ‘ماؤتھ پیس’ کا کردار ادا کیا، حسان نیازی

پولیس-نے-عظمی-خان-کیس-میں-ملک-ریاض-کے-‘ماؤتھ-پیس’-کا-کردار-ادا-کیا،-حسان-نیازی

اداکارہ عظمی خان کی بہن ہما خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ واپس لیتے ہوئے موقف اپنایا کہ مجھ پر ملک ریاض کے خاندان کے کسی خاتون نے تشدد نہیں کیا، میں ٹوٹے گلاس پر گر کر زخمی ہوئی تھی۔ہم نے جو ایف آئی آر کروائی وہ غلط فہمی تھی۔ https://youtu.be/kXhr5VS2QRY https://twitter.com/HniaziISF/status/1267813355428827137 اس حوالے سے عظمیٰ خان کے وکیل جو وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے اور سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں اپنے ایک سابقہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں بکاؤ نہیں ہوں، میری ٹیم کے لوگ 2، 4 کروڑ کیلئے اپنا ضمیر بیچ رہے ہیں، میں کرائے کے مکان میں رہتا ہوں، مجھے بھی ایک گھر اور ایک پلاٹ کی آفر ہوئی ہےمگر میں انصاف کے حصول کیلئے کھڑا ہوں مجھے کچھ نہیں چاہیے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے حسان نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک ریاض کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جبکہ پولیس ان کے ماؤتھ پیس کا کردار ادا کررہی ہے۔ https://twitter.com/HniaziISF/status/1267738240838139904 دوسری جانب عظمیٰ خان کیس کی دوسری وکیل خدیجہ صدیقی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہم عظمیٰ خان کیس سے علیحدہ ہورہے ہیں میں سمجھ سکتی ہوں کہ کسی بھی ڈیل کیلئے راہ کیسے ہموار کی جاتی ہے ، میرا ضمیر مجھے ایسی کسی بھی سیٹلمنٹ کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیتا ہم اپنی پیشہ ور معاملات میں ہمیشہ ناانصافی کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ https://twitter.com/khadijasid751/status/1267498527124488193

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں