تازہ ترین

پنک بال کے عادی نہیں ،ایڈیلیڈ ٹیسٹ سخت چیلنج ثابت ہوگا:امام الحق

پنک-بال-کے-عادی-نہیں-،ایڈیلیڈ-ٹیسٹ-سخت-چیلنج-ثابت-ہوگا:امام-الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی پلیئرز پنک بال کے عادی نہیں لہٰذا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی سخت چیلنج ثابت ہوگا ایڈیلیڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی پلیئرز پنک بال کے عادی نہیں لہٰذا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ بھی سخت چیلنج ثابت ہوگا البتہ امید ہے پاکستانی کھلاڑی میدان میں اتر کر زیادہ بہتر کھیل پیش کریں گے۔ان کا ایک انٹرویو میں کہناتھاکہ تیاری کیلئے جو وقت ملا اس میں خود کو ماحول سے ہم آہنگ کرنا ہے اور یقین ہے کہ مقابلہ اچھا ہوگا کیونکہ آسٹریلین بیٹسمینوں کیلئے بھی محمد عباس مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں جن کو نئی گیند سوئنگ کرنے میں کمال کا درجہ حاصل ہے ۔دوسر ی طرف گزشتہ روز گرین شرٹس نے بھرپور ٹریننگ سیشن میں دوسرے ٹیسٹ کیلئے تیاری جاری رکھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں