تازہ ترین

پنجاب کو لوکسٹ فری صوبہ بنانے کا تہیہ کررکھا ،سیکرٹری زراعت

پنجاب-کو-لوکسٹ-فری-صوبہ-بنانے-کا-تہیہ-کررکھا-،سیکرٹری-زراعت

ملتان: سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا ہے کہ پنجاب کو لوکسٹ فری صوبہ بنانے کا تہیہ کررکھا ہے تاکہ کسان بلاجھجھک و خوف اپنی فصلوں کی کاشت، نگہداشت و دیگر زرعی امور پر بھر پور توجہ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی معیشت میں بہتری لانے کیلئے متعدد منصوبوں کیلئے کثیر فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔ فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو دنیا کے نقشے پر جدید و میکانائزڈ فارمنگ کے ماڈل اور غذائی اعتبار سے مالا مال صوبہ کے طور پر اجاگر کیا جارہا ہے ۔ صوبہ پنجاب نہ صرف پاکستان کی فوڈ باسکٹ کا کردار ادا کررہا ہے بلکہ انواع و اقسام کے پھل، سبزیاں و دیگر زرعی اجناس کی برآمد سے وطن عزیز کیلئے کثیر زرمبادلہ بھی حاصل کرنے میں مدد فراہم کررہا ہے ۔ صوبہ میں ہائی ویلیو ایگریکلچر کو فروغ دیا جارہا ہے ، جعلی زرعی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں