تازہ ترین

پنجاب کالجز نے انٹر کالجیٹ والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پنجاب-کالجز-نے-انٹر-کالجیٹ-والی-بال-چیمپئن-شپ-جیت-لی

پوسٹ گریجوایٹ کالج اٹک کی دوسری پوزیشن، اعظم علوی نے انعامات تقسیم کیے راولپنڈی : پنجاب گروپ آف کالجز نے راولپنڈی بورڈ انٹر کالجیٹ والی بال چیمپئن شپ جیت لی، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اٹک نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج اٹک میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پنجاب کالج راولپنڈی کے کھلاڑیوں آکاش احمد، حذیفہ بن ظہیر ،گوہر کیانی، مسلم رضا، ریحان مرزا اور وارث قربان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ اعظم علوی پرنسپل گورنمنٹ کالج اٹک نے انعامات تقسیم کیے۔ ڈائریکٹر پنجاب کالجز پروفیسر چودھری اکرم نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں