تازہ ترین

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز بند

پنجاب-میں-شدید-دھند-کے-باعث-موٹرویز-بند

پنجاب میں گہری دھند کے باعث  مختلف موٹرویز بند کردی گئی ہیں ۔ موٹر وے پولیس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ملتان، بستی ملوک اور خانیوال کے علاقوں میں بھی دھند ہے۔ موٹروےایم ٹو کو لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک اور لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ تک بند کر دیا گیا۔  موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے درخانہ ایم ون پشاور سے صوابی تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کی وجہ سے بند ہے ۔   موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے صوابی تک دھند کے باعث ہرقسم کی ٹریفک کیلئےبندہے ۔ موٹر وے پولیس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق  روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں ، غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں  ، موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں