محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس اور دھرنوں پر پابندی کر دی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھرمیں اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔
مزید برآں صوبے بھر میں اذان اور خطبہ کےعلاوہ لاؤڈ اسپیکرکا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔
یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور گزشتہ روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹی ایل پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے چند واقعات سامنے آئے تھے۔