بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور پنجاب گلوکار راج ویر جاونڈا شملہ کے قریب سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔ 35 سالہ راج ویر کو سر اور ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ اور وہ موہالی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
بھارتی پنجاب کے وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے گلوکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راج ویر ایک باصلاحیت فنکار تھے۔ جنہوں نے پنجابی موسیقی کو نئی پہچان دی۔
پنجاب کانگریس کے صدر امرندر سنگھ راجہ نے کہا کہ ہم سب نے ان کی صحتیابی کے لیے دُعا کی تھی۔ لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ میری دُعائیں ان کے اہلخانہ اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔
رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ اچانک بند، اسٹوڈیو سیل وجہ سامنے آ گئی
راج ویر نہ صرف ایک کامیاب گلوکار تھے بلکہ انہوں نے اداکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وہ گپی گریوال کی فلم “صوبیدار جوگندر سنگھ” میں نظر آئے جو 2018 میں بنی تھی۔ اس کے بعد 2019 کی فلمیں ـجند جانـ اور ـمندو تحصیلدارنیـ جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔