پلسکووا سسٹرز نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
شائع شدہ تاریخ 19 اگست, 2019
واشنگٹن کرسٹینا پلسکووا اور کیرولینا پلسکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے سنسناٹی ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ جمعہ کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں پلسکووا سسٹرز نے سخت مقابلے کے بعد باربورہ کریجسیکووا اور کترینا سینیاکووا پر مشتمل ہم وطن جوڑی کو 7-5، 2-6 اور 10-6 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پلسکووا سسٹرز کا مقابلہ سلوانیہ کی اینڈریجا کلپک اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہرادیکا سے ہوگا۔