تازہ ترین

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض ، حیدرعلی کا بھی کورونا مثبت آگیا

پشاور-زلمی-کے-کپتان-وہاب-ریاض-،-حیدرعلی-کا-بھی-کورونا-مثبت-آگیا

کراچی: پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7  سے قبل بڑادھچکا ، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور حیدر علی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔  پشاور زلمی کے 4 کھلاڑی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں  جن میں کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، حیدر علی اور ارشد اقبال  شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑیوں کے آرئیول کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، کورونا پازیٹیو آنے والے کھلاڑیوں سے دیگر کو کوئی خطرہ نہیں  ہے، تمام کھلاڑی و آفیشلز روم آئسولیشن میں ہیں اور  کھلاڑیوں کو سات روزہ آئسولیشن مکمل کرنا ہوگی ۔  آئسولیشن مکمل اور 2 کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت ہوگی۔  اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر اور سابق کرکٹر وسیم اکرم بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں