تازہ ترین

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر دو خودکش حملے ناکام، تینوں دہشتگرد ہلاک

پشاور-ایف-سی-ہیڈکوارٹرز-پر-دو-خودکش-حملے-ناکام،-تینوں-دہشتگرد-ہلاک

ایک دھماکا صدر دروازے پر کیا گیا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سٹینڈ پر ہوا

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، 2 خودکش دھماکے کیے، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، 2 حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں جہنم واصل کر دیئے گئے۔

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے بتایا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز صدر پر دو خودکش دھماکے کیے گئے، ایک دھماکا صدر دروازے پر کیا گیا جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سٹینڈ پر ہوا، دو حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں مارے جا چکے ہیں جبکہ دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، آپریشن میں ایف سی اور پاک فوج کے جوان حصہ لے رہے ہیں، ایف سی ہیڈکوارٹرز اور آس پاس کے علاقوں کو بھی گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا جبکہ داخلی و خارجی راستے بھی مکمل بند کر دیئے گئے ہیں۔

قبل ازیں سی سی پی او میاں سعید نے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے، میں خود آپریشن لیڈ کررہا ہوں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، صدر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پشاور کے داخلی و خارجی راستے بھی سیل کر دیے گئے۔

ڈی سی پشاور ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پشاور کے تمام ہسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں