مجرموں کے ساتھ مجرموں کی والا سلوک کیا جائے گا، وفاقی و زیرِ برائے آبی وسائل اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی2019ء) وفاقی و زیرِ برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پروڈکشن آرڈر بند کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مجرموں کے ساتھ مجرموں کی والا سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے مطالبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر وغیرہ سب بند کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیگی رہنما راناء ثناء اللہ کی گرفتاری پر سب سے زیادہ خوشی مریم نواز کو ہوئی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ راناثناء اللہ کی گرفتاری پر مریم نوازبہت خوش ہوں گی۔ فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے ٹکڑے کراچی کی پارٹی سے بھی زیادہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مجرموں کے ساتھ مجرموں کی طرح پیش آئیں گے اور پروڈکشن آرڈر وغیرہ سب بند ہو رہے ہیں۔دوسری جانب خبر آئی تھی کہ منی لانڈرنگ اور کرپشنمیں ملوث کسی رکن پارلیمنٹ کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خاننے اس حوالے سے اہم فاصلہ کرلیا ہے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاملہ وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیا۔وزیراعظم عمران خانکے اس فیصلے کے تحت منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث کسی رکن نےپارلیمنٹ کو پروڈکشن آرڈر پر رہا نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے دورے کے حوالے سے بھی ارکان کو اعتماد میں لیا کہ وہ اس ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ امریکہ کے دورے کے دوران سفارتخانے میں قیام کریں گے اور وہاں جاکر پاکستان کے بارے میں بات کریں گے ۔ یاد رہے کہ سوموار کے روزپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو منشیات سمگلنگ کیس گرفتار کیا گیا تھا اور اب ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔