تازہ ترین

پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد بھارت پہنچ گیا

پاک-بھارت-آبی-تنازعات-پر-بات-چیت-کیلئے-پاکستانی-وفد-بھارت-پہنچ-گیا

پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد بھارت پہنچ گیا۔ انڈس واٹرکمشنر سید مہرعلی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی وفد واہگہ کے راستے بھارت پہنچا۔ وفد میں ڈی جی محکمہ موسمیات، محکمہ آبپاشی، نیسپاک اور وزارتِ خارجہ کے نمائندےشامل ہیں۔ آبی تنازع پر دو روزہ مذاکرات کل سے نئی دلی میں ہوں گے۔ روانگی کے موقع پر انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ2روزہ مذاکرات میں بھارت سے آنے والے دریاؤں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر بات چیت کی جائےگی۔ انہوں نے بتایاکہ دریائے سندھ پربھارت کے چھوٹے پراجیکٹس ہیں جبکہ دریائے چناب پر 3 بڑے پراجیکٹس ہیں جن پرپاکستان کو اعتراض ہے، ان میں پاکل دل، کیروہائیڈورپاور بھی ہے، پاکستانی اعتراض پربھارت نے کہا ہے کہ وہ رپورٹ پیش کرےگا، یہ وفد صرف اجلاس کیلئے جارہا ہے، معائنے کیلئے الگ وزٹ ہوں گے جن کا شیڈول بعد میں آئے گا۔ دونوں ملکوں کےانڈس واٹر کمیشن حکام اس سے قبل مارچ میں اسلام آباد میں اجلاس کر چکے ہیں، اب یہ 118واں اجلاس نئی دہلی میں ہورہا ہے جس میں سالانہ رپورٹ فائنل کی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں