سوات: ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوات، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر اور ملحقہ علاقوں سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ بونیر اور بالائی ہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ماہرین زلزلہ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 150 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم لوگ مقدس آیات کا ورد کرتے ہوئے عمارت سے باہر نکل آئے۔