تازہ ترین

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 58 کروڑ ڈالر مزید کم ہوگئے

پاکستان-کے-زرمبادلہ-کے-ذخائر-58-کروڑ-ڈالر-مزید-کم-ہوگئے

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 58 کروڑ ڈالرمزید کم ہوگئے ہیں۔ مرکزی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 58 کروڑ ڈالر کمی کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر12 ارب ڈالرسے بھی کم رہ گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 11ارب 99کروڑ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس5ارب 88کروڑ ڈالر جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس 6ارب 11کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ موجود ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ڈالرز کی کمی کے باعث پوسٹ پر بڑی تعداد میں ایل سیز بھی رکی ہوئی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں