تازہ ترین

پاکستان کے بعد انگلینڈ کے لیے 92کے ورلڈ کپ کی نشانیاں ظاہر ہونے لگیں لیکن انگلینڈ کے شائقین پریشان

پاکستان-کے-بعد-انگلینڈ-کے-لیے-92کے-ورلڈ-کپ-کی-نشانیاں-ظاہر-ہونے-لگیں-لیکن-انگلینڈ-کے-شائقین-پریشان

نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے اتھوں شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات تقریباً ختم ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود 1992 کے ورلڈ کپ کی ایک اور نشانی سامنے آگئی ہے۔ جب سے ورلڈ کپ کا آغاز ہوا ہے تب سے پاکستان کی ٹیم کے ساتھ ویسا ہی ہوتا ہوا آرہاہے جیسا 1992 کے ورلڈ کپ میں ہوا تھا جس کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی یہی امید ظاہر کی جارہی تھی کہ اس بار ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا لیکن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں کیویز شکست کھا گئے۔ پاکستان کے حق میں92 کی تمام نشانیاں ختم ہوگئی ہیں۔ پاکستان کے حق میں 92 کی نشانیاں ختم ہوچکی ہیں لیکن اب یہ نشانیاں انگلینڈ کے حق میں جانے لگی ہیں۔ برطانوی ٹیم آخری بار 1992 کے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلی تھی اور اس نے بدھ کو بھی نیوزی لینڈ کو ہرا کر 27 سال بعد سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ اگر 92 والی ہی نشانیاں ظاہر ہونے کا سلسلہ جاری رہا تو انگلش ٹیم فائنل میں پہنچ کر ہار جائے گی کیونکہ 92 میں بھی یہ فائنل میں پہنچی تھی لیکن اسے پاکستاننے ہرادیا تھا۔اس لیے برطانوی شائقین کرکٹ تو یہی خواہش کر رہے ہوں گے کہ 92 والی نشانیاں ان کیلئے ظاہر نہ ہوں کیونکہ یہ نشانیاں صرفپاکستان کیلئے ہی اچھی ثابت ہو رہی تھیں۔ دوسری جانب ورلڈکپ 2019 میں بنگلا دیش کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محمد حفیظ نے نئی گیند کے ساتھ لارڈز کے میدان میں بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں فخر زمان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے اور امام الحق کے ساتھ محمد حفیظ اوپن کرسکتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں