تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرابلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بی جے پی رہنما اور ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹکا کی اسلامو فوبیا سے متعلق ریمارکس کی مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت پر تشویش ہے، بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے ضلع بارامولا میں 2کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
ممتاز زہرابلوچ نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے،پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرتا رہے گا۔
افغانستان کے حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان انتظامیہ کوافغانستان میں موجود دہشت گردعناصر پرتحفظات سےآگاہ کر دیا،افغان انتظامیہ سے ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کا کہا ہے تاکہ ایسےعناصر مستقل میں پاکستان اورپاکستانی عوام کے لیے خطرہ نہ بنیں۔