امریکا: مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی عالمی سطح پر ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہامریکی کانگریس میں تاریخ میں پہلی بار مسئلہ کشمیر اٹھایا جایا جائے گا۔مقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام خود اس کے گلے پڑ گیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میٹنگ کے بعد مسئلہ کشمیر کو نئے عالمی پلیٹ فارم مل گئے۔امریکی کانگریس کی کمیٹی میں مسئلہ کشمیر اٹھایا جائے گا۔امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیا ذیلی کمیٹی، جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر جلد سماعت کرے گا۔جس میں مسئلہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پر توجہ مرکوز ہو گی۔ایوان نمائندگان ایشیا ذیلی کمیٹی کے ڈیموکریٹ چئیرمین بریڈ شرمین نے کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے۔ امریکی رکن کانگرس براڈ شرمین کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفہتے امریکی نژاد کشمیریوں سے لاک ڈاؤن سے متعلق حالات سنے۔امریکی کشمیری اپنے پیاروں کے بارے میں سخت فکرمند ہیں۔مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق سے متعلق مزید جانے کا منتظر ہوں۔یورپی پارلیمننٹ کے اجلاس میں بھی پہلی بار مسئلہ کشمیر زیر بحث آئے گا،یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس 2 ستمبر کو ہو گا جس میں وزیراعظم آزا دکشمیر بھی شریک ہوں گے۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کا محاصرہ جمعہ کو 26ویں روز بھی جاری رہا اور علاقے میں انسانی بحران سنگین شکل اختیار کر گیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق بھارت نے مقبوضہ علاقے میںریاستی دہشت گردی میں اضافہ کردیا ہے اورنہتے کشمیریوں پر مظالم میں تیزی لائی ہے۔بھارت نے وادی کشمیرکو کشمیریوں کیلئے ایک بڑی جیل اور جہنم میں تبدیل کردیا ہے۔ مقبوضہ وادی کے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اورکرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے انہیں بچوں کی غذا اورزندگی بچانے والی ادویات سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی سخت قلتکا سامنا ہے ۔ قابض انتظامیہ نے بیرونی دنیا سے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال چھپانے کیلئے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون، موبائیل فون اور ٹی وی چینل سمیت تمام مواصلاتی ذرائع مسلسل بندکرر کھے ہیں ۔