تازہ ترین

پاکستان نے انٹرپارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

پاکستان-نے-انٹرپارلیمنٹری-کرکٹ-ورلڈ-کپ-جیت-لیا

فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی، علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے لندن پاکستان نے انٹرپارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا، فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی، علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ میں جاری انٹرپارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپاپنے نام کر لیا ہے۔ انگلینڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 104 رنز بنائے گئے تھے۔ پاکستان نےبنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا ہدف صرف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے اور پاکستانکی فتح میں کلیدی کردار  ادا کیا۔ پاکستان نے 105 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں حاصل کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں