تازہ ترین

پاکستان میں یومیہ کورونا ویکسین کا نیا ریکارڈ قائم

پاکستان-میں-یومیہ-کورونا-ویکسین-کا-نیا-ریکارڈ-قائم

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )کے مطابق گزشتہ روز ملک میں 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد کو ویکسین لگائی گئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد اب تک یومیہ لگائی جانے والی تعداد میں سے سب سے زیادہ ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں پانچ کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 137 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ https://twitter.com/9newshdpk/status/1432647446220398595 دوسری جانب سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ گزشتہ روز یومیہ ویکسی نیشن لگانے کا نیاریکارڈ قائم کیا گیا ہے اور 14لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی،ابھی تک آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو لگو الیں۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1432587733583675392

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں