تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کیسز پھر سے بڑھنے لگے

پاکستان-میں-کورونا-کیسز-پھر-سے-بڑھنے-لگے

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار345کیسز رپورٹ ہوئے جوکہ پچھلے دو ماہ کے عرصے میں نئے کورونا کیسز کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  پاکستان  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض انتقال کرگیا  جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 962ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 2ہزار 486 ہوگئی ہے ۔   ملک میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی  شرح 2.89 فیصدر رہی ۔  این سی اوسی  کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران  46ہزار537 ٹیسٹ کئےگئے ہیں ۔ پاکستان میں کورونا کے 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1479620473977810950?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1479620473977810950%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F10620 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں