اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات اور کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے ، ملک میں مزید6 افراد انتقال کرگئے جبکہ 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ 73ہزار560 تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 40 ہزار621 ٹیسٹ کئےگئے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی ۔ ملک بھرمیں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد22ہزار545ہوگئی۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1454977774100361219?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1454977774100361219%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F8327 ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1024 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔اب تک 95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے ، اب تک12لاکھ22ہزار559مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔