اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے اوروبا سے اموات اور کیسز کی شرح میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران ملک میں مزید8افراد انتقال کرگئے جبکہ 391نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28ہزار 753 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 86ہزار 022 تک جاپہنچے ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 163 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 896 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران 46 ہزار 457 افراد کے ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2437افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک 95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 45 ہزار 155 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1466576639895109632?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1466576639895109632%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F9461 واضح رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔