تازہ ترین

پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے چیئرمین مولانا صوفی عبد القیوم نقشبندی ٹارگٹ کلنگ میں قتل

پاکستان-علماء-ایسوسی-ایشن-کے-چیئرمین-مولانا-صوفی-عبد-القیوم-نقشبندی-ٹارگٹ-کلنگ-میں-قتل

کراچی :- کراچی کے گلستان جوہر میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے چیئرمین مولانا صوفی عبد القیوم نقشبندی قتل ہوگئے۔

مولانا نماز فجر کے بعد گھر جارہے تھے، دو موٹرسائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، مولانا عبدالقیوم کو سر میں گولیاں ماری گئیں۔

اسپتال کے باہر لواحقین، علماء اور طالبعلموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، تفتیش کاروں کو واردات میں استعمال اسلحے کی گولی کا خول مل گیا۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق چند روز قبل قتل ہونے والے ماہر تعلیم سید خالد رضا کے قتل اور مولانا عبدالقیوم پر حملے میں مماثلت ہے، دونوں وارداتوں کے ملزموں کے حلیہ بھی مماثل ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں