کراچی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ اور سیریز بھی ڈرا ہوگئی۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 319 رنز کے ہدف میں 9 وکٹوں پر 304 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیرئر میں چوتھی سنچری مکمل کی، 118 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود 35، سعود شکیل 32، آغا سلمان 30 اور کپتان بابر اعظم 27 رنز بناسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4، ٹم ساؤتھی اور ایش سودی نے 2، 2 جبکہ میٹ ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہوگیا تھا۔