تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

پاکستان-اور-سری-لنکا-کے-درمیان-پہلا-ٹیسٹ-میچ-کل-سے-شروع-ہوگا

کولمبو : پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ہفتہ سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔  تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ آئی لینڈرز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔   پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں  جبکہ سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونا رتنے کی کپتانی میں  میدان میں اترے گی۔  واضح رہے پاکستان نے آخری بار 2015 میں مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں جس کی وجہ سے کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں