تازہ ترین

پاکستانی نے افغانی ساتھیوں کے ساتھ مِل کر بھارتی چوکیدار کو شدید زخمی کر دیا

پاکستانی-نے-افغانی-ساتھیوں-کے-ساتھ-مِل-کر-بھارتی-چوکیدار-کو-شدید-زخمی-کر-دیا

چاروں ملزمان ایک گودام سے 24 ہزار درہم کا سامان بھی لے اُڑے دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جولائی 2019ء) دُبئی میں ایک واردات کے دوران ایک پاکستان اور اُس کے تین افغانی ساتھیوں پر مشتمل گینگ نے ڈکیتی میں مزاحمت پر بھارتی کارپینٹر کو شدید زخمی کر دیا اور گودام سے 24 ہزار درہم کی مالیت کا قیمتی سامان بھی لے اُڑے۔ پولیس نے چاروں ملزمان کا سُراغ لگا کر اُنہیں گرفتار کر لیا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ان چاروں ملزمان کی عمریں 20 سے 27سال کے درمیان ہیں۔انہوں نے واردات کے دوران 53سالہ بھارتی کارپینٹر کو شدید زخمی کر دیا تھا اور ہزاروں درہم کی سلور پلیٹس لُوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ متاثرہ بھارتی شخص نےعدالت کو بتایا کہ میں اپنے کام کی جگہ پر موجود تھا۔ جب اچانک دروازے کی بیل بجی۔ جونہی میں نے دروازہ کھولا تو دو افراد اندر داخل ہوئے۔ جنہوں نے میرے منہ میں ایک تولیہ ٹھونس کر مجھے خاموش کرا دیا اور پھر میری گردن اور سینے پر چاقو کے وار کیے۔جس سے میں زمین پر گر پڑا۔ جب میں نے دوبارہ اُٹھنے کی کوشش کی تو ان میں سے ایک اور شخص نے دوبارہ مجھے خنجر گھونپنے کی کوشش کی۔ مگر خوش قسمتی سے میں نے چاقو ہاتھ میں پکڑ لیا اور اسی دوران میں بے ہوش ہو گیا۔ یہ لوگ یہی سمجھے کہ شاید میں مر چُکا ہوں۔ اس کے بعد یہ کمپنی کا ٹیکنیکل سروس کا سامان سیف میں سے نکال کر فرار ہو گئے۔یہ واردات نخیل کے علاقے میں انجام دی گئی۔ “ پولیس نے بتایا کہ پاکستانی اور اُس کے افغانی ساتھیوں نے تفتیش کے دوران اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 26 اگست 2019ء کو ہو گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں