کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 980 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 246 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
سونا مزید 8 ہزار 400 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ ، 25 ہزار 178 روپے ہو گئی
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری رہا تھا ، جس کی وجہ سے انڈیکس ایک لاکھ ، 66 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 11 پیسے کا ہو گیا۔