تازہ ترین

پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو ڈھیر کردیا

پاکستانی-فائٹر-نے-بھارتی-حریف-کو-ڈھیر-کردیا

پاکستانی پروفیشنل مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر احمد مجتبیٰ (احمد وولورین) نے یوم یکجہتی کشمیر کے دن بھارتی حریف کو ہرا کر نہ صرف پاکستانیوں کے بلکہ کشمیریوں کے دل بھی جیت لیے۔ سنگاپور میں ہونے والی ون چیمپئن شپ کی لائٹ ویٹ کیٹگری کے مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں احمد وولورین نے بھارتی حریف راہول راجو کوکچھ ہی سیکنڈوں میں ڈھیر کر دیا۔ اس پاک بھارت ایم ایم اے فائٹ میں پاکستانی فائٹر شروع ہی سے چھائے رہے۔ احمد مجتبیٰ یعنی احمد وولورین نے راہول راجو جو کہ کیریلا کرشر کے نام س سے مشہور تھا کو56 سیکنڈز میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔ یاد رہے کہ احمد مجتبیٰ پہلے ہی اپنے اس ارادے کا اظہار کر چکے تھے کہ اگر وہ جیتے تو یہ جیت حق خود ارادیت کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کے نام کریں گے۔ دوسری جانب احمد وولورین کے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر احمد مجتبیٰ کی جیت پر خوب تبصرہ کیا گیا اور یہ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں آنے لگا۔ اداکار فیصل قریشی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ احمد مجتبیٰ جیسے لوگ پاکستان کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔ احمد مجتبیٰ کی جیت پر پاکستانی فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ ان کی جیت سے بہت خوش ہیں اور واپسی پر خود احمد کے استقبال کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر جائیں گے۔ ایمی عابد نامی صارف نے کہا کہ احمد مجتبیٰ نے بھارتی راہول راجو کو 56 سیکنڈز میں ہرا کر ثابت کر دیا کہ پاکستانی کیا ہیں۔ سرمد چیمہ نے ماضی کا آئینہ دکھاتے ہوئے ایم ایم عالم اوراحمد مجتبیٰ کا موازنہ کیا اور کہا کہ ایم ایم عالم نے 55 سیکنڈز میں 5 جہازوں کو ڈھیر کیا تھا جبکہ احمد مجتبیٰ نے 56 سیکنڈز میں بھارتی پروفیشنل فائٹر کو ناک آؤٹ کر دیا ہے۔ عاکف نے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت کشمیریوں کے لیے خاص دن پر خاص تحفہ ہے ہمیں احمد مجتبیٰ کی مزید جیت کے لیے بھی دعائیں کرنی چاہییں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں