دفترِ خارجہ نے پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم کی کرغزستان کے صدر کو اسناد پیش کرنے اور ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں کرغزستان میں پاکستانی سفارت خانے نے جاری کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عزت مآب عبداللہ محمد البلوکی، قائم مقام اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے پروٹوکول امور متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ امور اور عالمی تعاون نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کی اسناد حاصل کیں۔
گزشتہ برس عبداللہ محمد البلوکی نے پاکستان کے نئے تعینات کیے گئے سفیر کو فرائض کی انجام دہی اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقعے پر نئے پاکستانی سفیر نے یو اے ای میں پاکستان کی نمائندگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی بصیرت افروز پالیسی باوقار علاقائی اور عالمی مقام کی حامل ہے۔