تازہ ترین

پاکستانی باڈی بلڈر نے مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی-باڈی-بلڈر-نے-مسل-مینیا-ورلڈ-چیمپئن-شپ-جیت-لی

میامی:پاکستان کے باڈی بلڈر اوصف یعقوب نے امریکہ میں ہونے والی مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں اوصف نے کہا کہ بھارت، ملیشیا سمیت پوری دنیا سے لوگ مسل مینیا ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے لیے آئے تھے مگر اللہ کا شکر ہے کہ میں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2018ء میں مسل مینیا ایشیا جیتی تھی اور اب ورلڈ چیمپئن بنا ہوں، میرا اگلا ہدف آئی ایف بی پی پرو ہے جس کے لیے تیاری کر رہا ہوں۔ اوصف یعقوب نے مزید کہا کہ باڈلی بلڈنگ ایک مشکل کھیل ہے، اس میں آپ کوئی بریک نہیں لے سکتے، خاص طرز زندگی اپنانی پڑتی ہے، میں 12 سال سے محنت کر رہا ہوں، اس میں کوئی شاٹ کٹ نہیں ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں