اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد میں سر انجام دے دی گئی،تقریب میں عماد اور ثانیہ کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔آل راﺅنڈر نے نکاح کے موقع پر سفید کرتا اورکالی ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی تھی۔ کرکٹر کی شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں شرکت کیلئے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوادیے گئے ہیں۔ کرکٹر حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے تیار ہیں، قومی آل راونڈر عماد وسیم زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کیلئے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ عماد وسیم کی دلہن کی تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے جن سے لندن میں پہلی بار ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ آل راﺅنڈر اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔شادی میں شرکت کیلئے وزیر اعظم عمران خان، نعیم الحق، سینیٹر فیصل جاوید کو بھی خصوصی دعوت نامے دیے گئے ہیں۔