بدترین حالات میں پاور لومزانڈسٹری کو فوری ریلیف مہیا کیا جائے :وحید خالق فیصل آباد: وزیر اعظم پاکستان کورونا وائرس سے متاثرپاور لومز انڈسٹری کیلئے بجلی بلز کی ادائیگی ایک ماہ کیلئے موخر کریں ، کونسل آف لومز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین وحید خالق رامے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں کاروبار اور مارکیٹس کی بندش کی وجہ سے پاور لومزانڈسٹری بری طرح متاثر ہو چکی ہے سندھ کے ساتھ ساتھ باقی ملک میں کسی قسم کا کوئی بھی کاروبار نہیں ہو رہا ملک بھر میں تیار اورخام کپڑے کی ڈیمانڈ نہ ہونے کی وجہ سے اور پہلے سے تیار شدہ مال کیلئے بھی کسی قسم کی کوئی ادائیگی نہیں ہو رہی اور مارکیٹس میں کیش فلو بالکل بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے بجلی کے بلز اور ورکرز کی تنخواہیں بروقت اداکرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے ان بدترین حالات میں پاور لومزانڈسٹری کو فوری طور پر ریلیف مہیا کیا جائے اور بجلی بلوں کی ادائیگی کم ازکم ایک ماہ کیلئے موخر کی جائے ۔