تازہ ترین

پانچ سے پندرہ گریڈ کی سرکاری نوکری حاصل کرنے کی تیاری کرلیں

پانچ-سے-پندرہ-گریڈ-کی-سرکاری-نوکری-حاصل-کرنے-کی-تیاری-کرلیں

کراچی : سندھ کے نوجوانوں کیلئے خوشخبری  آگئی ، سندھ بھر کے مختلف محکموں میں پانچ سے پندرہ گریڈ کی پچاس ہزار نوکریاں دی جائیں گی ۔  سندھ حکومت نے نوکریوں کیلئے  نیا مکینزم متعارف کروا دیا ۔ نئے نظام کے تحت ہر محکمے میں  الگ الگ اسکریننگ ٹیسٹ اب نہیں دینا ہوگا، میٹرک ، انٹر اور گریجویشن کی کیٹیگری کے الگ الگ ایک دفعہ ٹیسٹ ہونگے ۔  پاس ہونے والے امیدوار تین سال تک سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لئے اہل ہونگے ۔ آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس پینتالیس  فیصد ہونگے جبکہ متعلقہ محکمہ اور سلیکشن کمیٹی کامیاب امیدواروں کا انٹرویو کرے گی ۔  امیدواروں کا  اپنے ڈویژن ہیڈکوارٹر میں ٹیسٹ لیا جائے گا ۔ وزیر تعلیم سندھ  سید سردار علی شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ  یہ انتہائی زبردست قدم ہے،  ایک جنرل پول بنایا جائے گا ، پوری دنیا اس قسم کے پول ہوتے ہیں  ، جیسے نوکریاں آتی جائیں گی محکمے کے مطابق دیتی جائیں گی ۔ ان کاکہنا تھا کہ  ٹیسٹ کے بعد جس محکمے میں  امیدوار اسپیشلازیشن ہوگی اُس کو وہ نوکری ملے گی ۔  وزیرتعلیم نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی خواہش تھی  کہ ایسا مکینزم ہو جس سے  نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں دی جا سکیں  ۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں