تازہ ترین

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ڈو نیشن کیمپ ، قاسم سوری نے خون کا عطیہ دیا

پارلیمنٹ-ہائوس-کے-باہر-ڈو-نیشن-کیمپ-،-قاسم-سوری-نے-خون-کا-عطیہ-دیا

پاکستان ہلال احمر کو مزید فعال بنانے کی کو ششیں کر رہے ہیں ، چیئر مین ابرار الحق اسلام آباد:پارلیمنٹ ہائوس کے باہر گزشتہ روز ہلال احمر پاکستان کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس کا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے دورہ کیا اور خون کا عطیہ بھی دیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کہا کہ ہم پاکستان میں ہلال احمر کے ادارے کو مزید فعال بنانے کی کو ششیں کررہے ہیں ،ہم نے شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے ، بلڈ ڈونیشن کی تعداد بڑھائیں گے ۔ پاکستان میں ہر سال سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں 38 ہزار لوگوں کی موت واقع ہو جاتی ہے ، بیشتر اموات خون کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ہم تھیلیسیمیا اور کینسر کے مریض بچوں کو فری بلڈ د یتے ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ ہم اپنے علاقوں میں بھی اس عظیم مقصد میں حصہ ڈالیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں