تازہ ترین

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں اترنے سے قبل بڑا اعلان کر دیا

ٹی-ٹوینٹی-ورلڈ-کپ-،-بابراعظم-نے-آسٹریلیا-کے-خلاف-سیمی-فائنل-میں-اترنے-سے-قبل-بڑا-اعلان-کر-دیا

دبئی : آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ انشاءاللہ سیمی فائنل کے ساتھ ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی کا فائنل بھی ہم جیتیں گے ، سیمی فائنل میں مستقل مزاجی کو برقرار کھیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بابراعظم کا کہناتھا کہ ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شائقین کرکٹ کے شکر گزار ہیں ، ہر حالت میں اچھا پر فارم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داریاں معلوم ہیں ، ہر کوئی ایونٹ میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کر رہاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ہر میچ میں تھوڑی بہت کمزوریاں نظر آئی ہیں ، کبھی بیٹنگ ، کبھی باولنگ تو کبھی فیلڈنگ میں خامیاں سامنے آئیں ، اچھی بات یہ ہے کہ ان خامیوں کو دور کر رہے ہیں ، بائیو سیکیور ببل میں زندگی مشکل ہے ، دو اڑھائی سال سے ببل میں رہ کر کرکٹ کھیلی ، کوئی کھلاڑی اگر پریشان ہوتاہے تو مل کر اس کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ، بائی سیکیور ببل میں گروپ ایکٹیوٹی ہوتی رہتی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں