تازہ ترین

ٹیکسٹائل کی وجہ سے فیصل آباد کو ملک کا ٹیکسٹائل کیپیٹل کہا جاتا ہے جبکہ محاصل کی ادائیگی میں بھی اس کا ملک بھر میں دوسرا نمبر ہے

ٹیکسٹائل-کی-وجہ-سے-فیصل-آباد-کو-ملک-کا-ٹیکسٹائل-کیپیٹل-کہا-جاتا-ہے-جبکہ-محاصل-کی-ادائیگی-میں-بھی-اس-کا-ملک-بھر-میں-دوسرا-نمبر-ہے

ٹرینڈچارٹرڈ اکاؤنٹنٹس مہیا کرنے کی تجویز سے ایس ایم ای سیکٹر میں ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی ، ترجمان فیصل آباد چیمبر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان نے کہاہے کہ ایسوسی ایشن آف سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی جانب سے ٹرینڈچارٹرڈ اکاؤنٹنٹس مہیا کرنے کی تجویز سے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکسٹائل کی وجہ سے فیصل آباد کو ملک کا ٹیکسٹائل کیپیٹل کہا جاتا ہے جبکہ محاصل کی ادائیگی میں بھی اس کا ملک بھر میں دوسرا نمبر ہے ۔انہوںنے کہاکہ فیصل آباد اپنے محل و قوع کے حوالے سے پاکستان کے عین وسط میں واقع ہے جہاں سے چند گھنٹے کی مسافت سے پاکستان کے ہر حصے تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس شہر کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے کیلئے شاہراہوں کا وسیع نیٹ ورک موجود ہے جبکہ فیصل آبادشہر میں ترقی کیلئے قابل اعتماد بنیادی ڈھانچہ بھی میسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اے سی سی اے نے اس شہر کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے اب یہاں بھی اے سی سی اے کا دفتر کھول دیا ہے۔مزید برآں اس کے صنعتی اور کاروباری اداروں سے قریبی روابط سے معیشت میں بہتر ی کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت سنگین معاشی صورتحال سے دوچار ہے تاہم اگرچہ بڑے پیمانے پر معاشی اعشاریئے بہتر ہوتے ہیں مگر اس صورتحال کو نچلی سطح پر پہنچانے کیلئے کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی صرف ایس ایم ای سیکٹر کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس اہم سیکٹر کیلئے اے سی سی اے کے پروگرام خاص طور پر قابل تحسین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد صنعت و تجارت کا ایک بہت بڑا مرکز ہے اور پاکستان کی 26 ارب ڈالر کی برآمدات میں اس کا حصہ 25 فیصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی سٹیٹ آف دی آرٹ چین موجود ہے جس میں جننگ سے لے کر سٹچنگ تک کے یونٹ شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ توانائی بحران اور عالمی حالات کی وجہ سے یہ تمام ادارے اپنی استعداد کار سے کم پر کام کرنے پر مجبور ہیں تاہم یورپین یونین کی طرف سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے ہماری ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بڑی حد تک تقویت ملی ہے اور اگر حکومت نے مثبت پالیسیاں دیں تو ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بآسانی دوگنا کیا جا سکتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں