تازہ ترین

ٹینس اسٹار اعصام الحق کا شاندار انٹرنیشنل سفر اختتام پذیر

ٹینس-اسٹار-اعصام-الحق-کا-شاندار-انٹرنیشنل-سفر-اختتام-پذیر

پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے کمپلیکس میں منعقدہ ملک کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

الوداعی خطاب میں اعصام نے اپنے ابتدائی کیرئیر کے چیلنجز کو یاد کیا اور اپنے والدین سمیت فیملی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی مسلسل حوصلہ افزائی اور سپورٹ ان کی کامیابی کا بنیادی سبب رہی۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے انٹرنیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
فوٹو: اسکرین شاٹ

انہوں نے اپنے کوچز، مینٹورز، ساتھی کھلاڑیوں اور قومی اسپورٹس میڈیا کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں جاری اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ ان کے کیرئیر کا آخری پروفیشنل مقابلہ ثابت ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں