فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس نے دھاگے کو لپیٹ میں لے لیاچھوٹی نہر مچھلی فارم کے قریب گودام میں پڑے ہوئے سکریپ میں آگ بھڑک اٹھی فیصل آباد: آتشزدگی کے دو واقعات میں شارٹ سرکٹ کے باعث ویونگ فیکٹری اور سکریپ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر دھاگہ اور قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا، ریسکیو کی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا، تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ مرضی پورہ چوک میں واقع علی ہجویری ڈائنگ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے فیکٹری میں پڑے ہوئے دھاگے اور کپڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پالیا، جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ نیٹھری پل چھوٹی نہر مچھلی فارم کے قریب ایک گودام میں پڑے ہوئے سکریپ میں آگ بھڑک اٹھی آگ نے سکریپ کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لیتے ہوئے جلا کر خاکستر کردیا ریسکیو 1122 کی چار امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور کارر وائی شروع کردی ہے ۔