پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک ہوگئیں۔ ان کی یہ شرکت بطور کھلاڑی نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ان کھلاڑیوں کو یومِ خواتین کے مناسبت سے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کی جانب سے تصاویر شائع کی گئیں جن میں ویمن کرکٹر ڈینا بیگ کو لاہور قلندرز کی ٹیم کو کپتان کے ساتھ لیڈ کرتے ہوئے میدان میں اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈیانا بیگ نے لاہور قلندرز کی ٹیم کے ساتھ میچ کی تیاری کے لیے مختصر گفتگو بھی کی۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1236619114023714825 ان سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے میچ میں عالیہ ریاض یونائیٹڈ کے اوپنرز کو لے کر میدان میں آئیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے عالیہ ریاض کو ٹیم کی کیپ دی۔ پاکستانی ویمن کرکٹر جویریہ خان نے ساتھی کرکٹر ڈیانا بیگ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شائع کی۔ ٹوئٹر پر لکھے گئے اس ٹوئٹ میں جویریہ خان نے لکھا کہ میں آج کے میچ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہی ہوں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ وہ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ جویریہ خان اس تصویر میں کراچی کنگز کی جرسی پہنی ہوئی ہیں۔