تازہ ترین

ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک میچ پورا ٹورنامنٹ لے ڈوبا:سرفراز احمد

ویسٹ-انڈیز-کیخلاف-ایک-میچ-پورا-ٹورنامنٹ-لے-ڈوبا:سرفراز-احمد

نوجوان کرکٹرز نے ورلڈکپ میں گہرا اثر چھوڑا جو پاکستان کرکٹ کیلئے بڑی خوش آئند چیز ہے:کپتان لندن عالمی کپ کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی کے باوجود قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مایوس ہیں جن کا کہنا ہے کہ اچھی کرکٹ کھیل کر بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کر سکے ، ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک میچ پورا ٹورنامنٹ لے ڈوبا،بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں نے اچھا کم بیک کیا ،امام الحق،بابر اعظم اور حارث سہیل نے عمدہ بیٹنگ کی، محمد عامر،وہاب ریاض اور شاداب خان باﺅلنگ میں نمایاں رہے ،شاہین آفریدی کی کارکردگی کا تسلسل بے مثال رہا ،جیت کی صورت میں سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔عالمی کپ کے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو 94رنز سے شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلنے کے باوجود لاسٹ فور مرحلے کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکے کیونکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا میچ پورا ٹورنامنٹ ہی لے ڈوبا اور پاکستانی ٹیم اس کا نقصان پورا نہیں کر سکی جبکہ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ناکامی سے بھی بہت زیادہ فرق پڑا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ورلڈ کپ کا آغاز کیا تو ان کا کمبی نیشن کچھ اور تھا لیکن بعد میں اسے تبدیل کرنا پڑا جو کامیابی کیلئے معاون ثابت ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت وہ ماحول کو خاصا بہتر محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ٹیم جب جیتنے لگتی ہے تو سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے لیکن اس ٹیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے سب کو ایک ساتھ مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی کپ کے بعد دو ماہ تک پاکستانی ٹیم کی کوئی مصروفیت نہیں لہٰذا اسی دوران اس پر کافی سخت محنت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا کریڈٹ اپنے بیٹسمینوں اامام الحق،بابر اعظم اور حارث سہیل کو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بروقت بہترین کھیل پیش کیا جبکہ باﺅلنگ کے شعبے میں محمد عامر،وہاب ریاض اور شاداب خان نے عمدہ کارکردگی پیش کی لیکن جس انداز سے شاہین آفریدی نے باﺅلنگ کی ان کی کارکردگی کا تسلسل بے مثال رہا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اب وطن واپسی پر کئی پہلووں پر کام کریں گے اور ان کی کوشش ہو گی کہ اس ٹیم کو اس سے بہتر پوزیشن میں لایا جا سکے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں