بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں بھارت کے سپر اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی لگاتار 2 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بھارتی شہر رائے پور میں 3 دسمبر کو کھیلا گیا، میچ کے دوران پانچویں اوور میں جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کوک کو ارشدیپ سنگھ نے آؤٹ کیا تو ویرات کوہلی خوشی میں ’ناگن ڈانس‘ کرتے دکھائی دیے۔
ویرات کوہلی کا یہ ڈانس اسٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا جسے ان کے مداحوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔
ویرات کوہلی کے اس ڈانس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں اور مداح ویرات کے اس ڈانس کو پرانے کوہلی کی واپسی قرار دیتے نظر آئے۔

یاد رہے کہ 37 سالہ کوہلی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔
جنوبی افریقاکے خلاف رانچی میں سیریز کے افتتاحی میچ میں ویرات نے 120 گیندوں پر 135 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے میچ میں ویرات کوہلی نے 93 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
ویرات کوہلی کی یہ 53 ویں انٹرنیشنل سنچری ہے، وہ تاحال سچن ٹنڈولکر کے 100 انٹرنیشنل سنچریوں کے ریکارڈ کے تعاقب میں ہیں۔