تازہ ترین

ویرات کوہلی ورلڈکپ میں شکست کا دکھ بھلا نہیں سکے

ویرات-کوہلی-ورلڈکپ-میں-شکست-کا-دکھ-بھلا-نہیں-سکے

ہم نے بہت کم غلطیاں کی لیکن پھر بھی ہار گئے، اس طرح ہار قبول کرنا مشکل ہوجاتا ہے:بھارتی کپتان ممبئی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے سیمی فائنل میںنیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے ملنے والا ’درد دل‘ زبان پر لے آئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ جب آپ نے کوئی غلطی نہ ہو اور کوئی اچانک آپ سے زیادہ بہتر کھیل جائے تو یہ ہضم کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ’آپ جاگتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ آپ نے کچھ زیادہ غلطیاں بھی نہیں کیں لیکن پھر بھی آپ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔جب آپ کو پختہ یقین ہو، ہر کوئی بہترین کھیل رہا ہو اور اچانک کوئی آپ سے زیادہ بہتر کھیل جائے، تو یہ ہضم کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ٹورنامنٹ سے آﺅٹ ہونے کیلئے آپ نے کچھ زیادہ غلطیاں نہیں کیں۔ جب آپ غلطیاں کرتے ہیں تو آپ ان کی نشاندہی کر کے ان کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لیکن جب کوئی آپ سے زیادہ بہتر کھیل جائے تو یہ ہضم نہیں ہوتا‘۔ویرات کوہلی نے کہا کہ ’اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ایسے معاملات سے آپ کا کردار بنتا ہے۔ ہم نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے ایک ہی بات کی کہ آپ سب بہترین کھیلے جس پر آپکو فخر ہونا چاہئے اور اپنی کارکردگی کو بالکل بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ جب آپ اپنے کارناموں کا کریڈٹ لینا چھوڑ دیں تو پھر آپ غیر ضروری دباﺅ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ جو آپ نے کیا اس پر عاجز رہیں اور خود کو اس قدر قصور وار مت ٹھہرائیں کہ آپ کچھ کرنے کی خواہش ہی کھو دیں، دونوں معاملات میں توازن انتہائی ضروری ہے‘۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں