ناجائز منافع خوروں نے اشیاخوردونوش اور پھلوں سبزیوں کے ریٹ میں اضافہ کر دیا وہاڑی : جزوی لاک ڈاؤن مہنگائی میں ناقابل یقین حد تک اضافہ آٹا کی شدید قلت پیدا ہوگئی تفصیل کے مطابق شہریوں میاں ساجد منظور، محمد مختار، سیف محمد، لقمان کمبوہ، ملک طارق، فضل الرحمن نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوے بتایا کہ شہر بھر اور نواحی علاقوں میں کھلی دکانوں پر جزوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ناجائز منافع خور تاجروں نے دالوں مرچ مصالحہ بیسن چینی گھی آئل جبکہ سبزی فروشوں نے سبزیوں و پھلوں کے ریٹس میں 30 سے 50 فیصد تک غیر اعلانیہ اضافہ کردیا ہے اس صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کوئی کارروائی کرنے کے بجائے انجمن تاجران کے عہدیداروں سے ذاتی تعلقات خراب اور ہڑتال نہ ہو جانے کے ڈر سے خاموش تماشائی بنے ہوے ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔