سابق ممبر صوبائی اسمبلی افتخارخان نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے منڈی شاہ جیونہ: وڈن میں حضرت سخی سرورؒکے سنگ میلے پرکبڈی میچ کرایاگیا،کبڈی کی دونوں ٹیموں نے شرکاکے د ل جیت لئے دونوں ٹیموں میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی افتخارخان نے ا نعامات تقسیم کئے ۔تفصیل کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے نواحی علاقہ وڈن میں زیرسرپرستی باباحق نوازسکھیرا،سجاد،اعجاز اور وفادار سکھیراسالانہ سنگ میلہ حضرت سخی سرور ؒلگایا گیاجس میں کبڈ ی میچ کابھی انعقادکیاگیا،کبڈی میچ میں چنیوٹ کی ٹیم جس کے کپتان امجدماچھی اورفیصل آبادکی ٹیم جس کے کپتان وصی شاہ تھے نے کھیل کرشرکاکے د ل جیت لئے کھیل کے میدان میں دونوں ٹیمیں برابرآنے کے بعدمہمان خصوصی سابق صوبائی ممبرافتخارخان بلوچ نے نقدایک ،ایک لاکھ روپے کے سا تھ انہیں ٹرفیاں بھی دیں۔