تازہ ترین

وزیر دفاع: مصنوعی ذہانت مستقبل کی جنگوں کو مزید خطرناک بنا سکتی ہے

وزیر-دفاع-مصنوعی-ذہانت-مستقبل-کی-جنگوں-کو-مزید-خطرناک-بنا-سکتی-ہے

عالمی امن کے لئے اختراع کو ترجیح دینا ہوگی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کیلئے استعمال ہونا چاہئے،خواجہ آصف

نیویارک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت پر سلامتی کونسل میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بڑھتی ہوئی عسکری تشکیل سنگین خطرہ ہے، پاکستان نے رواں سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی بنائی۔ 

سلامتی کونسل میں کانفرنس سے خطاب میںخواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت نے دوسری ایٹمی طاقت پر تیز رفتار میزائل اور کروز داغے، اے آئی کے استعمال سے سفارت کاری کا راستہ محدود ہو جاتا ہے۔

 وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن کے لئے اختراع کو ترجیح دینا ہوگی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کیلئے استعمال ہونا چاہئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں