تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا فیصل آباد کاتفصیلی دورہ ،

وزیر-اعلیٰ-پنجاب-سردار-عثمان-بزدار-اور-گورنر-پنجاب-چوہدری-محمد-سرور-کا-فیصل-آباد-کاتفصیلی-دورہ-،

وزیر اعلیٰ پنجابسردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بدھ کے روز فیصل آباد کاتفصیلی دورہ کیا جبکہ اس دوران انہوںنے شہر میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے سمیت بعض پراجیکٹس کا افتتاح بھی کیا۔وزیر اعلیٰ و گورنر نے فیصل آباد شہر کیلئے 19ارب 33کروڑ روپے مالیت کے ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جس کے بعد انہوںنے دیہی مرکز صحت ڈجکوٹ کو اپ گریڈ کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا درجہ د ینے سمیت 40کروڑ روپے کی خطیر رقم سے نئے سیوریج سسٹم کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔انہوںنے اپنے دورہ کے دوران 25 کروڑ 60لاکھ روپے کے تخمینہ لاگت سے کھرڑیانوالہ سے ساہیانوالہ انٹر چینج تک سڑک کو دور ویہ کرنے کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس کے بعد انہوںنے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید مشینری و آلات فراہم کرنے کے پروگرام کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب نے اپنے دورہ کے دوران الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی ایمر جنسی کے آپریشن تھیٹر کو اپ گریڈ کرنے کے پراجیکٹ اور محکمہ بہبود آباد ی کے علاقائی انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور اعلیٰ انتظامی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں