تازہ ترین

وزیرِاعلیٰ سندھ کا دو ٹوک اعلان — این ایف سی اور 18ویں ترمیم کسی صورت رول بیک نہیں ہوگی

وزیرِاعلیٰ-سندھ-کا-دو-ٹوک-اعلان-—-این-ایف-سی-اور-ویں-ترمیم-کسی-صورت-رول-بیک-نہیں-ہوگی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا۔

تقریب سےخطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ حاضری سسٹم کو سندھ کے اسکولوں کے  بعد کالجز و جامعات میں نافذ کریں گے، ہمیں علم ہونا چاہیے کہ بچے کہاں جارہے ہیں۔

بعد ازاں میڈیا سےگفتگو میں مراد علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ   این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونے دیں گے،18ویں ترمیم میں اور بھی بہت ساری چیزیں ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں