وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا ریلیف، موٹر سائیکل سواروں کیلئے ماہانہ سبسڈی

شائع شدہ تاریخ 04 اپریل, 2026
وزیراعلیٰ-پنجاب-کا-بڑا-ریلیف،-موٹر-سائیکل-سواروں-کیلئے-ماہانہ-سبسڈی

اعلان کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر بائیک کی رجسٹریشن فیس اور ٹرانسفر فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، جبکہ ہر رجسٹرڈ بائیک کے لیے ماہانہ 2000 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر رجسٹرڈ موٹر بائیک کو ماہانہ 20 لیٹر پٹرول پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، جس سے عام شہری کے اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

حکام کے مطابق رجسٹرڈ موٹر بائیک مالکان کے لیے اس ریلیف پیکیج کا فوری آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ فیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔