تازہ ترین

وزیراعظم نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرروڈ ٹو مکہ پروگرام کا افتتاح کردیا

وزیراعظم-نے-اسلام-آباد-ایئرپورٹ-پرروڈ-ٹو-مکہ-پروگرام-کا-افتتاح-کردیا

اب عازمین حج کوروانگی کے وقت ہی امیگریشن کی سہولت میسرہوگی، اورسیزپاکستانیوں، سرمایہ کاروں اورسیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرروڈ ٹو مکہ پروگرام کا افتتاح کردیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروگرام کے تحت عازمین حج کوروانگی کے وقت ہی امیگریشن کی سہولت میسرہوگی، اورسیزپاکستانیوں، سرمایہ کاروں اورسیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،ہوائی اڈوں کے بہترانتظامات میں دلچسپی لینے والی غیرملکی کمپنیوں کوخوش آمدید کہیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی ائیرپورٹس کے بہترانتظامات کویقینی بنانے سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرہوابازی غلام سرورخان، عبدالرزاق، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان، ندیم افضل چن، یوسف بیگ مرزا، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیرگیلانی، سیکریٹری ہوابازی شاہ رخ نصرت، سیکرٹری ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل(ر)اکرام الحق اور سی ای اوپی آئی اے بھی شریک ہوئے۔سی ای او پی آئی اے نے وزیراعظم کو پی آئی اے اصلاحات کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کو ائیرپورٹس کے انتظامات سے متعلق غیر ملکی اداروں اورکمپنیوں کیجانب سے اظہاردلچسپی پربھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، سرمایہ کاروں اورسیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ریگولیشن اورہوائی اڈوں کے انتظامات کوعلیحدہ کرنے کا عمل جلد ازجلد پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں کے بہترانتظامات سے متعلق دلچسپی کا اظہارکرنیوالی غیرملکی کمپنیوں کوخوش آمدید کہا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں