تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کی چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے کی مذمت

وزیراعظم-عمران-خان-کی-چھمب-سیکٹر-کے-قریب-دھماکے-کی-مذمت

وزیراعظم عمران خان نے چھمب سیکٹر کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دھماکے میں زجمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لائن آف کنٹرولپر چھمب سیکٹر کے قریب دھماکے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید جب کہ ایک زخمی ہوا۔شہدا میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور شیر زمان شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نتیجہ ہے، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بھارت سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ملک کی سیاسی شخصیات نے چھمب سیکٹر پر ہونے والے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں شہید ہونے والے پا ک فوج کے جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔جبکہ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے چھمب برنالہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوانوں کی قربانی قابل تحسین ہے۔بھمبر بم دھماکے میں ممکنہ طور پر دشمن ملک بھارت ملوث ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے بھی چھمب سیکٹر پر ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں